: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،30اپریل(ایجنسی) سپریم کورٹ نے ڈیژل سے چلنے والی ٹیکسیوں کو مالکان کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے آج کہاکہ دہلی اور قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں کل سے صرف سی این جی والی ٹیکسیاں ہی چلیں گی۔ چیف جسٹس تیرتھ
سنگھ ٹھاکر، جسٹس ارجن کمار سکری اور جسٹس آر بھانومتی کی تین رکنی بنچ نے آلودگی سے متعلق ضمنی ٹیکس معاملے میں سماعت کے بعد دہلی اور این سی آر میں چل رہی ڈیژل والی پرائیوٹ ٹیکسیوں کو سی این جی میں تبدیل کرنے کی مقررہ مدت میں توسیع سے انکار کردیا۔ یہ مدت آج ختم ہو رہی ہے۔